ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: پی ایس آئی عہدےکے لئے منتخب مشاہد احمد کی رابطہ ملت  کی جانب سےتہنیت

بھٹکل: پی ایس آئی عہدےکے لئے منتخب مشاہد احمد کی رابطہ ملت  کی جانب سےتہنیت

Mon, 02 Sep 2019 21:09:13    S.O. News Service

بھٹکل:یکم ستمبر (ایس اؤ نیوز)سال2018کے پی ایس آئی مسابقاتی امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوکر جنرل میرٹ میں پی ایس آئی عہدے کے لئے منتخب ہوئے ہرلی سال کے مکین مشاہد احمد شیخ کی اترکنڑا رابطہ ملت اور جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے ان کے گھر پہنچ کر ان کی شال پوشی کرتےہوئے عزت افزائی کی گئی ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سکریٹری اکبر علی اُڈپی نے مشاہد احمد کو مبارکبادی دیتے ہوئے کہاکہ وہ انصاف پر قائم رہیں ، دباؤ کواور ذات پات، طبقات کی تفریق کئے بغیر اپنے فرائض کو ایمانداری سے انجام دےکر ایک بہترین آفیسر کی حیثیت سے معروف ہونے کی تلقین کی ۔ رابطہ ملت کے جنرل سکریٹری اور جماعت اسلامی ہند کے ناظم ضلع محمد طلحہ سدی باپا نے کہاکہ مشاہد احمد اہل نوائط کے پہلے فرد کے طورپر پولس محکمہ کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونا، نوائطی براداری کے نوجوانون کے لئے مثال ہے۔ نوجوان ان سے ترغیب پاتے ہوئے پولس محکمہ میں آگے بڑھنے کی امید جتائی۔ اس موقع پر رابطہ ملت کے سکریٹری محمد رضا مانوی ، جمعہ مسجد احمد سعید کے امام وخطیب مولانا محمد جعفر فقی بھاؤ ندوی ، سماجی کارکن محمد یونس رکن الدین، مشاہد احمد کے والد محمد حنیف شیخ اور ان کے بھائی مصباح الحق وغیرہ موجود تھے۔


Share: